امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کیا ہے کہ امریکہ کی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے ان کے فلوریڈا کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایجینسی کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران گھر کا ایک “سیف” بھی توڑا ڈالا ہے۔
یہ چھاپا صدر ٹرمپ کی پام بیچ میں واقع رہائش گاہ “مار اے لاگو ” میں مارا گیا جسے بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔
ممکنہ طور پر یہ چھاپا ایف بی آئی کی اس تلاش کا حصہ ہے جس کا تعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق ایک کیس میں شہادتوں کی تلاش سے ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں ممکنہ طور پر تیسری بار امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔
style=”display:none;”>