برسلز: یورپی یونین نے 2035 تک پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام گاڑیوں کی سیل پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فرانس 24 کے مطابق یورپی یونین نے جلنے والے ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت سنہ 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کی منظوری بدھ کو دی ہے جس کا مقصد آلودگی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
یہ تجویز جولائی 2021 میں سامنے آئی تھی، جس کی منظوری دی گئی ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک انجن پر شفٹ کیا جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد ماحولیات کے تحفظ سے متعلق طے کیے گئے اہداف کو حاصل کرنا ہے جس میں 2050 تک کاربن کے اخراج کو صفر کرنا ہے۔