انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرلیام لیونگ سٹون پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
لیام لیونگ سٹون راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران گھٹنےکی انجری کا شکار ہوئے، آل راؤنڈر کل انگلینڈ واپس روانہ ہوں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیونگ سٹون کا متبادل بلانے کا تاحال کوئی پلان نہیں، ٹیم مینجمنٹ سکواڈ میں شامل لیگ سپنر ریحان احمد کو لیام لیونگ سٹون کی جگہ موقع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
style=”display:none;”>