انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران روٹ کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
بارہ سو پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انگلش کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
style=”display:none;”>