بھارت کے ایک مسافر طیارے نے کراچی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارت کی ائیر لائن سپائیس جیٹ کا طیارہ 138 مسافروں کو لے کر دہلی سے دبئی جا رہا تھا کہ اس کے انجن کا تیل لیک ہو گیا ہے۔ اس پر سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کو کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔ طیارے کے مسافروں کو کراچی ائیر پورٹ کے لاؤنج میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ طیارے کے انجن کی مرمت کا کام جاری ہے۔