کویت میں انتخابات کے بعد حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کے ولی عہد نے ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت کا استعفیٰ قبول کر لیا جب کہ انتخابات میں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ کویت میں کابینہ کا تقرر شاہی خاندان کی جانب سے کیا جاتا ہے جب کہ 50 رکنی اسمبلی جمہوری طریقے سے منتخب کی جاتی ہے۔۔
style=”display:none;”>