وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام برآمدات میں اضافے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی منصوبوں کا اطلاق اور ان میں مثبت نتائج کا حصول سیاسی نظام میں تسلسل کے بنا حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک میں پرائیویٹ انڈسٹری کو ملکی معیار کیساتھ بین الاقوامی معیار کو سامنے رکھتے ہوئے پروڈکشن کا عمل اپنانا ہوگا تاکہ عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن کے اہداف دگنا کرنے کیساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیرنے بھی تقریب سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔
style=”display:none;”>