بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز مستونگ کے جنوب میں 18 کلو میٹر دور تھا۔واضح رہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔