طالبان کی جانب سے افغانستان میں غیرسرکاری تنظیموں میں خواتین پرکام کی پابندی عائد کرنے کے بعد بین الاقوامی امدادی اداروں نے ملک میں اپنے پروگرام معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی،سیو دی چلڈرن، نارویجن ریفیوجی کونسل اور کیئر انٹرنیشنل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ افغانستان میں اپنے پروگرام معطل کر رہے ہیں کیونکہ وہ انتظامیہ کے حکم پر وضاحت کے منتظر تھے۔
سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ڈیوڈ رائٹ نے کہا خواتین اور بچوں کو امداد کیلئےخواتین عملہ بہت اہم ہے۔اگر آپ کے پاس خواتین کا صحت کا عملہ نہیں ہے تو آپ کو ان لوگوں تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
style=”display:none;”>