لاہور سے کراچی انے والی ایئر بلیو کی پرواز کو موسم کی خرابی کے باعث نواب شاہ کی طرف موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کرنے سے پہلے تکنیکی مدد درکار تھی۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے ایئر بلیو کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا۔
پی سی اے اے کی ہدایات کے مطابق ایئر بلیو نے مسافروں کو کراچی واپس لانے کے لیے کراچی سے نواب شاہ کے لیے ایک اور پرواز چلائی۔