سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی اور دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری 11 اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے، اینٹی کرپشن پنجاب کا سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا، زاہد مزاری، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو طلب کیا ہوا تھا۔
style=”display:none;”>