پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آج ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس ہوئی۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی پہلی بار شرکت کی۔
پریس کانفرنس میں کئی اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں سائفر کا مسئلہ؛ ارشد شریف کے بیہیمانہ قتل کی سازش اور سابق وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں “لامحدود” توسیع دینے کی آفر کے علاوہ لانگ مارچ اور اور فوج کے خلاف نفرت انگیز پروپگینڈے کا ذکر بھی بار بار آیا۔ لیکن جو سب سے اہم بات فوج کی طرف کی گئی وہ یہ تھی کہ فوج سے منسلک افسروجوان، ۳۵ یا چالیس سال تک فوج کی وردی پہن کر اس لئے نوکری نہیں کرتے کہ “غداری ” کا طوق لیکر ملازمت سے جائیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ فوج آپ کی اپنی فوج ہے۔ ہم سے کوتاہیاں اور غلطیاں ہو سکتی ہیں، مگرہم غداریا سازشی نہیں ہو سکتے۔ فوج عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے، ہم کبھی انسٹیٹیوشن کے طورپر قوم کو مایوس نہیں کریں گے، یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔
style=”display:none;”>