امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آرہی ہے اور آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے ہوگئی۔
صرف آج کے دن انٹر بینک ریٹ میں 2 روپے 64 پیسے کی کمی آئی جبکہ ایک ہفتے میں قیمت میں 13 روپے 22 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
این این آئی نے کراچی سے خبر دی ہے کہ چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت 180 سے 190 روپے تک آسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امپورٹ بل کا جو دعویٰ کیا تھا وہ سچ ثابت ہوا، ہمارا 2 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جو بہت بڑی رقم ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی امریکا سے قرض کی اپیل کی جو کارگر ثابت ہوئی، اسی کو دیکھتے ہوئے امید ہوچلی، آئی ایم ایف کی قسط ملنے کے بعد ڈالر 200روپے سے بھی کم ہوسکتا ہے۔
style=”display:none;”>