صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کاراستہ ڈیجیٹیلائزیشن سے ہم آہنگ ہونے میں مضمر ہے ۔ عہدحاضر کے تقاضوں سے لیس ہوکرہی نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپورفائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیاجاسکتاہے ۔ اسلام آبادمیں دوسری قومی ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے صدرمملکت نے کہاکہ صحت کےشعبے میں بہتری لانے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے۔
امراض کی بروقت تشخیص اور پرہیز سے ہی علاج معالجے پر ہونے والےاخراجات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ہیلتھ کاکردار امراض سے بچاؤ میں اہم ہے۔ اس سہولت سے فوری طورپر کسی بھی مرض کا ابتدائی مرحلے میں سدباب کیا جاسکتاہے۔
صدرمملکت نے نوجوان نسل کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ ڈیجیٹلائزیشن کی دنیا ان کی منتظر ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کےلئے مواقع پیداکرےاوراس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
style=”display:none;”>