یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے
کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پپرا (PPRA) قوانین کے مطابق ایک واضح اور شفاف طریقہ کار کے مطابق دالوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا جاتا ہے اور معیار کی جانج پڑتال کے بعد کم ترین بولی دینے والی کمپنی کو ٹینڈر ایوارڈ کیا جاتا ہے۔
اس دفعہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو دالوں کے ریٹس زیادہ ملے جس کی وجہ سے ریٹس میں نظر ثانی کی گئی ہے۔لیکن یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس اضافے کے باوجود بھی عوام کو مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت پر دالیں فراہم کر ریا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا فی کلو 220 روپے جبکہ مارکیٹ میں 240 روپے سے 300 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ دال مسور 310 روپے فی کلو جبکہ مارکیٹ میں یہی کوالٹی 340 روپے فی کلو سے 390 روپے فی کلو ملا رہا ہے۔
سفید چنے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ اسی طرح لوبیا 270 روپے فی کلو جبکہ کالا چنا 220 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دال چنا، سفید چنا اور دال مسور پر 20 روپے فی کلو سبسڈی بھی دی جارہی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارہ ہمیشہ کی طرح “عوام الناس کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔”
style=”display:none;”>