دنیا میں بڑھتے ہوئے افراط زر اور چین کی سست روی کا شکار معیشت کی وجہ سے سمارٹ فون اور کمپیوٹر کی فروخت کو بڑا دھچکا دیا ہے۔
امریکی ریسرچ فرم گارٹنر کی تحقیق کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں رواں سال کمپیوٹراور سمارٹ فون کی عالمگیر ترسیل میں کمی کے امکانات ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ چین دنیا بھر میں سمارٹ فون کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جہاں سے دنیا بھر میں سمارٹ فون بھیجے جاتے ہیں، تاہم کووڈ کے تناظر میں عائد کی جانے والی سخت پابندیوں کی وجہ سے چین کے معاشی حب شنگھائی میں معاشی سرگرمیاں کم ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں بھی اٹھارہ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں سمارٹ فون کی شپمنٹس میں سات فیصد تک کمی متوقع ہے جب کہ اس میں روس یوکرین تنازع کے باعث مزید تنزلی کے امکانات ہیں۔
اس سال کے آخرتک دنیا بھرمیں صرف کمپیوٹر شپمنٹس ساڑھے 9 فیصد تک گرنے کے امکانات ہیں۔
style=”display:none;”>