بلوچستان میں شدید بارشوں کا سبب بننے والے ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں آج سے بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم 23 جولائی سے مون سون بارشوں کا تیسرا طاقتور اسپیل بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بنے گا۔ 2 جولائی سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں سے اب تک صوبہ بلوچستان میں کل 90 افراد جاں بحق جبکہ 62 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ 3128 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت ڈیموں اور پانی والے مقامات پر پکنک منانے پر پابندی عائد کردی ہےاور محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان متعلقہ اداروں کے ساتھ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔حالیہ مون سون بارشوں سے صوبے میں کئی سالوں سے جاری شدید خشک سالی میں کمی واقع ہورہی ہےاور موسم قدرے خوشگوار ہوگیا۔
style=”display:none;”>