وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی زیر صدارست سرکاری اشتہارات کے تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق صرف باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات وجرائد کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے اشتہارات جاری کئے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشتہارات کی تقسیم ، اخبارات وجرائد کی اشاعت کی تعداد جانچنے کے لئے ڈیجیٹل نظام لایا جائے گا۔ اجلاس کو اخبارات وجرائد کی اشاعت جانچنے کی فہرست ’’اے بی سی‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی اخبارات وجرائد کی اے بی سی سے متعلق جامع پالیسی اختیار کرنے پر غور بھی کیا گیا۔ اخبارات کی باقاعدگی سے اشاعت اور تعداد جانچنے سے متعلق امور پر تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔
style=”display:none;”>