تحریک انصاف نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق طے پایا کہ 13 اگست کی شام کو کارکنان پریڈ گراؤنڈ میں جمع ہوں گے، 14 اگست کے آغاز پر رات کو جلسہ گاہ میں جشن آزادی منایا جائے گا-
style=”display:none;”>