وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد سخت معاشی صورتحال میں پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ چین سے2.3 ارب ڈالر کا قرض سٹیٹ بنک کو موصول ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہو گیا چین کی جانب سے قرض کی رقم آج اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی۔
دو روز قبل وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ چین کے کنسورشیم بینکوں کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
style=”display:none;”>