سی ٹی ڈی بلوچستان نے ضلع خاران میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کئے جانے والے اس آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
style=”display:none;”>