پاکستان کے ایک مشہور نوجوان صحافی ارشد شریف کو مبینہ طور پر کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
ان کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ایک ٹوئٹ میں انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقامی پولیس نے ارشد شریف کو گولی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ابھی تک ارشد شریف کے قتل کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ان کے دوستوں کے مطابق ارشد شریف چند دنوں قبل دبئی سے لندن گئے تھے جہاں سے انھوں نے کینیا جانے کا فیصلہ کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت پاکستان سے دوبئی چلے گئے، جب انھیں ملک میں اپنی جان کو خطرہ محسوس ہوا۔
style=”display:none;”>