کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا اور مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور مردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی۔۔ کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطا بق کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف تیز اور بے مثال کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے۔ آپریشنز کی کامیاب تکمیل اور معمول کی واپسی کے بعد سول انتظامیہ کوپرامن منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے تاکہ مقامی آبادی کی معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ قبائلی عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کریں گے۔
style=”display:none;”>