آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر پاکستان کے قومی رہنماؤں اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر شاباش دی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جذبہ ،عزم اور نظم و ضبط،ناقابل یقین واپسی، ویل ڈن پاکستان ٹیم !
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور شاباش دی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔
آرمی چیف کا کہنا ہےکہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سیمی فائنل جیتنے پر ٹیم پاکستان کو مبارک باد، فائنل کے لیےگڈلک، پاکستان زندہ باد۔
style=”display:none;”>