پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل شمشاد مرزا کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے بیان میں پاکستان کے منتخب رہنماؤں، فوجی قیادت، سول سوسائٹی کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
بیان میں پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صحت کے شعبوں میں کام کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا۔
style=”display:none;”>