دولت مشترکہ کھیلوں کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنےوالے نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔
اسلام آباد ہوائی اڈے پر ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ محمد آصف زمان نے قومی ہیرو کا استقبال کیا اور ملک و قوم کی جانب سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔نوح دستگیر بٹ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔نوح دستگیر بٹ نے 109 کلوگرام پلس میں سنیچ کٹیگری میں 173 کلوگرام جبکہ کلین اینڈ جرک کٹیگری میں 232 کلوگرام وزن اٹھایا۔مجموعی طور پر نوح دستگیر بٹ نے 405 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا اور نیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ قائم کیا۔
style=”display:none;”>