کوہ پیما شیروز کاشف جو منگل کے روز نانگا پربت کی چوٹی سر کر کے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے ہیں کی بارے میں یہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ چوٹی سے واپسی پر ان کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
بدھ کی صبح یہ اچھی خبر ملی ہے کہ وہ اپنے ساتھی کوہ پیما فاضل علی کے ہمراہ واپس اترے دیکھے گئے ہیں اور وہ اس وقت کیمپ چار سے اترتے ہوئے کیمپ تین کی طرف آ رہےہیں۔ وہ اس وقت 8126 میٹر کی بلندی پر دیکھے جا رہے ہیں۔
style=”display:none;”>