طالبان مخالف تنظیم این آر آیف نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری ہے جس میں انہیں بھاری جانی نقصان پہنچا ہے،طالبان حکام نے ان دعووں کی نفی کی ہے۔
نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کے مطابق پنجشیر میں 5 مقامات پر طالبان اور این آر ایف کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جن میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔
این آر ایف کا دعویٰ ہے کہ پنجشیر،تخار اور بغلان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران طالبان کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
طالبان حکام ان دعوؤں کی تردید کرتے ہیں،حال ہی میں افغانستان کے وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب اور نائب وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر بھی پنجشیر کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے امن وامان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
style=”display:none;”>