تاشقند میں افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغانستان میں جاری انسانی بحران اور اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے ۔
افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ نے یکم اگست سے افغان شہریوں کے لیے ویزوں کے اجراء کا عمل شروع کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔وانگ ژی نے تجارت اور زراعت کے شعبے میں افغانستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔افغان وزیر خارجہ نے زلزلہ متاثرین کی مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
style=”display:none;”>