چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں امریکہ اور جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کر دیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب امریکہ اور جاپان نے واشنگٹن میں دونوں ممالک کے وزرائےخارجہ اور دفاع کے مابین ٹو پلس ٹو دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جس میں انہوں نے چین کو ہند بحر الکاہل میں سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج قرار دیا ہے۔ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایشیا پیسیفک ممالک انصاف اور تعاون کی حمایت کرتے ہیں امریکہ اور جاپان کو سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب کو ختم کرنا چاہیے۔
style=”display:none;”>