اسلام آباد: چین کے نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور مذاکرات کا حصہ ہے جس میں پاکستانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال ہوگا، دونوں ممالک کے مابین باہمی و دفاعی تعاون کے فروغ پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔