سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری محمد رضا بن محمد سینی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اور استعدادکار کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو روائتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈمرل تان سری محمد رضا بن محمدسینی کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
style=”display:none;”>