وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مری میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کاحکم دیتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی کو فی الفور مری پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، انتظامیہ اورٹریفک حکام ملکرموثرٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے اس ضمن میں کمشنر راولپنڈی اور آرپی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سی ٹی او راولپنڈی کو فی الفور مری پہنچنے کی ہدایت کی-
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مری میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ تعین کردہ حد سے زائد گاڑیوں کو مری میں داخلے کی قطعاً اجاز ت نہ دی جائے۔ سیاحوں کی آمدورفت کو موثر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ریگولیٹ کیاجائے اوربہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے۔-
style=”display:none;”>