چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دو ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئے قائم فنڈ میں دنیے کا اعلان کیا ہے جبکہ سینٹ کے تمام ارکان ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے دیں گے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ گریڈ سولہ سے بائیس تک کے ملازمین بھی تین دن کی تنخواہ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے قوم سے دعا کی اپیل کی۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ حالیہ بارشوں نے ملک بھرمیں خاص طور پر صوبہ بلوچستان ا ور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔
style=”display:none;”>