دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے غیرملکی کوہ پیما جان سنوری کی یاد میں سکردو میں شمعیں روشن کی گئیں۔
تقریب میں جان سنوری کی فیملی اور مقامی کوہ پیماؤں نے شرکت کی، جان سنوری 5 فروری 2021 کو علی سدپارہ اور جان پپلو مہر کے ہمراہ مہم جوئی کر رہے تھے۔سکردو شہر میں دریائے سندھ کے کنارے منعقدہ دعائیہ تقریب میں کےٹو کی سرمائی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہونے والے آئس لینڈ کے شہری جان سنوری کی اہلیہ، بیٹی اور دونوں بہنوں کے علاوہ مقامی کوہ پیماؤں نے بھی شرکت کی۔ جان سنوری کا خاندان حادثے کے دو سال بعد اُن کی یادیں سمیٹنےسکردو پہنچا ۔جہاں انھوں نے علی سدپارہ کے خاندان سے ملاقات کی اور کےٹو بیس کیمپ کا فضائی دورہ بھی کیا۔اس موقع پر سکردو شہر کے مشہور آرٹسٹ محمد افضل نے مہمانوں کو سکردو کے عوام کی جانب سے تینوں کوہ پیماؤں کی ہاتھ سے بنی تصویر کا تحفہ دیا۔جان سنوری کی بیوی اور بیٹی نے مشکل ترین حالات میں غیر معمولی تعاون کرنے پر پاکستانی اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
style=”display:none;”>