بیلجئم کے شہر برسلز میں چار لاکھ پھولوں سے ایک بڑا قالین تیار کیا گیا۔ یہ قالین ہر دو سال بعد سٹی ہال کے سامنے بنایا جاتا ہے۔ یورپ میں شدید گرمی کی وجہ ایسے پھول پھول استعمال کیے گئے جو زیادہ گرمی برداشت کر سکتے ہیں۔ اس بار گملون میں لگے پھول بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ کورونا کے باعث گزشتہ برسوں میں پھولوں کا قالین نہیں بنایا گیا تھا۔ پہلی بار 1971 میں ایسا قالین بچھایا گیا تھا۔ ایک سو سے زیادہ افراد نے یہ قالین بنانے میں حصہ لیا اور اسے بنانے میں چھ گھنٹے لگے۔
style=”display:none;”>