پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم اور اپنے بنگلا دیشی ہم منصب سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ ان دنوں آسیان ریجنل فورم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے کمبوڈیا کا دورہ کررہے ہیں۔
ٹوئیٹر پر اپنی پوسٹس میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ آسیان اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں انہوں نے کمبوڈیا اور بنگلا دیش سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے
کمبوڈیا کہ وزیر اعظم کو ایک کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی، جبکہ وزیر اعظم نے محترمہ بےنظیر بھٹو کو یاد کیا اور ان کی شخصیت اور علاقائی سیاست میں انکے بھرپور کردارکی یاد دلائی۔
بنگلا دیش کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے انھیں بنگلہ دیش کے بھائیوں بہنوں کے ساتھ پاکستان کے موجودہ قریبی ذہنی، سماجی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کی حکومت کے عزم اورپاکستانی عوام کی دلی خواہشات سے آگاہ کیا۔
style=”display:none;”>