وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی ہم منصب وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان آج باضابطہ ملاقات ہو گی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ہوائی اڈے پر روسی وزارت خارجہ کے اعلی حکام ، روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا ۔ انہیں اس دورے کے دعوت روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے دی ہے۔
style=”display:none;”>