بھارت کی ریاست بہار میں دریا کا پانی اترنے پر ایک مسجد ابھر آئی ہے جو 30 سال قبل ڈیم بننے کی وجہ سے زیر آب آگئی تھی۔ بہار کے ضلع نواڈا میں خشک سالی کے باعث دریا کا پانی خشک ہوگیا اور وہاں ایک مسجد ابھر آئی۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس مسجد کا نام نوری مسجد ہے اور یہ اپنے فن تعمیر کے اعتبار سے 600 سال قدیم لگتی ہے تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک سو بیس سال پرانی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد مسجد دیکھنے پہنچ گئی۔ مسجد حیران کن طور پر 30 سال زیر آب رہنے کے باوجود جوں کی توں ہے اور عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
style=”display:none;”>