میلبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی شہر کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی شام ہوگا لیکن پاکستانی شائقین کا جوش ہفتے سے ہی عروج پر ہے، پاکستانی ریسٹورنٹس نے سبز اور سفید رنگ اوڑھ لیا ہے، سڑکوں پر پاکستانی شائقین ٹیم کی شرٹ پہن کر گھوم رہے ہیں۔
میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا۔پاکستانی شائقین کرکٹ جو ٹیم سے اچھی پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں، سڑکوں پر دل دل پاکستان اور ہے جذبہ جنوں کی صدائیں بلند کرتے نظر آئے۔ میلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا، جو قومی ٹیم کی شرٹس پہنے پھرتے رہے، جب فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوتے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، ملی نغمے گنگناتے۔
لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا تھے اور مختلف انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے۔
style=”display:none;”>