پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاء اللہ تارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ چودہ روزہ حفاظتی ضمانتیں 25،25 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔