سابق وفاقئ وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
بابر غوری کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ بابرغوری پر اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے اور ملزم کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے بابر غوری کو 7 روز کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
style=”display:none;”>