سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک کے 553 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ جا ری ہے۔ انگلینڈ سے 120 سکھ یاتریوں کا وفد جتھہ لیڈر سردار گولچرن سنگھ کی قیادت میں باباگورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچا جہاں انہوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر ضلعی پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
بابا گورونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات 6 نومبر سے شروع ہوں گی جن میں بھارت سمیت دنیا بھر اور اندرون ملک سےہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے۔
style=”display:none;”>