فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی کیا مانگنا ہے کیا نہیں ، انٹر ویو
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن پر بات نہیں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، میں یا مسلم لیگ (ن) اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، اتحادی فیصلہ کریں گے کہ کس چیز کو مانگنا ہے اور کیانہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سے انتخابات پر بات نہیں ہوگی، باقی معاملات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، کس معاملے پر اتفاق کرنا ہے، فیصلہ اتحادی جماعتیں کریں گی۔
style=”display:none;”>