لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ سکینڈل کیس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی۔ احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے ان کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے کیس پر سماعت کی۔
style=”display:none;”>