ٹی وی کےمعروف میزبان ارشد شریف کو اسلام آباد کے قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کینیا میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ارشد شریف کی نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت جو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے تھے۔
گزشتہ روز پمز اسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔
ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، کینیا پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
style=”display:none;”>