پنجاب کے بیس حلقوں میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پریذائڈنگ آفیسرازن کو پولنگ کا سامان حوالے کردیا گیا ہے۔
ان شہروں میں لاہور،شیخوپورہ،فیصلآباد،جھنگ،راولپنڈی،خوشاب،ساہیوال،ملتان،لودھراں،بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور بھکر شامل ہیں۔ان چودہ اضلاع کے بیس صوبائی حلقے ہیں۔ ان بیس حلقوں میں مجموعی طورپر 175امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ جن میں آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ان حلقوں میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشن جو قائم کیے گئے ہیں،ان کی تعداد تین ہزار ایک سوچالیس ہے۔ان پولنگ اسٹیشن میں حساس پولنگ اسٹیشن بھی شامل ہیں،جہاں رینجرز اور پاک فوج کے جوان خدمات سرانجام دیں گے۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملددرآمد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات دے دی ہیں۔
style=”display:none;”>