آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے تعمیر شدہ 501 سینٹرل ورکشاپ چکلالہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا۔
کرکٹ گراؤنڈ کو کرکٹ شائقین بالخصوص جڑواں شہروں کے نوجوانوں کو جدید ترین کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کرکٹ کے کھیل کے فروغ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا ماحول فراہم کرنے کے لیے سپورٹس گراؤنڈ راولپنڈی اور اسلام آباد کے طلباء اور کرکٹ کلبز کےلئے دستیاب رہےگا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کرکٹ گراؤنڈ کی تزئین و آرائش اور کرکٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر راولپنڈی کور کی کوششوں کو سراہا۔
style=”display:none;”>