ارجنٹائن میں کچرے کے ایک ڈھیر سے لوگوں کو ڈالرز ملنے لگے جس کے بعد انتظامیہ نے اس مقام پر عوام کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ملک کے وسطی علاقے لاس پریخا میں کچرا جمع کرنے کا مخصوص مقام ہے جہاں پر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کو چند دن میں کچرے کے ڈھیر سے لگ بھگ 75 ہزار ڈالرز مل چکے ہیں۔خیال ہے کہ ایک لاوارث مردہ شخص کا سامان کچرے میں پھینکا گیا جس میں ڈالر تھے۔
style=”display:none;”>