وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں جناح ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ سائبر نائف ٹیکنالوجی کے ذریعے کینسر اور دیگر پیچیدہ امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت گھرکی ہسپتال کے تعاون سے سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف کے ذریعے علاج کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کر چکی ہے۔ علامہ اقبال میڈکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس ضمن میں جلد فیصلہ کر کے ضروری قانون سازی کی جائے گی۔
style=”display:none;”>